آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



 

تقلید

فکرو نظر کے بغیرکسی مسئلہ میں کسی مجہتد کی طرف رجوع کرنا تاکہ اگر وہ کسی چیز کو انجام دینے کی رائے دے تو اس کو کیا جائے، اورجس چیز سے بچنے کی رائے دے اس سے بچا جائے پس گویا کہ آپ کا عمل اس کی گردن میں مشل ہار کے ڈالاگیا ہے اعتبار سے کہ وہ خدا کے سامنےآ پ کے عمل کا جواب دہ ہوگا ۔

سوال: ہم کیوں کر کسی کی تقلید کریں؟

جواب: گزشتہ بحث میں آپ کو معلوم ہوگیا کہ شارع مقدس نے آپ کو حکم دیا ہے اور منع کیا ہے واجبات کا انجام دینا آپ کے لیے لازمی ہے اور محرمات سے منع کیا ہے، جن سے بچنا آپ کے لیے ضروری ہے ۔لیکن کس چیز کا آپ کو امر کیا اور کس چیز سے آپ کو روکا؟ بعض اوامر آپ کے لئے شریعت میں ایسے واضح ہیں کہ آپ ان کو اکثر اپنی ضروریات اوراجتماعی زندگی کے درمیان سےمشخص کرسکتے ہیں ۔اور بعض نواہی بھی) اس طرح واضح ہیں کہ آپ ان کو زندگی اور اپنے ماحول کے درمیان تمیز دے سکتے ہیں اور اسی طرح زیادہ سے زیادہ واجبات ومحرمات آپ پر اور آپ جیسوں پر مجہول اور نامعلوم رہتے ہیں میرے والد نے مزید فرمایا :

آپ جانتے ہیں کہ شریعت اسلامیہ نے آپ کی زندگی کے تمام پہلوؤں کو جمع کرلیا ہے ہر چیز کے لیے ایک حکم وضع کیا ہے پس آپ حکم شرعی کو کس طرح پہچانیں گے کیونکہ آپ اپنی زندگی کے مختلف دور سے گزررہے ہیں ۔کس طرح معلوم ہوگا کہ یہ فعل شارع مقدس کے نزدیک حلال ہے ۔۔ اس کو انجام دو اور یہ عمل شارع مقدس کے نزدیک حرام ہے اس سے دوری اختیار کرو۔

ذرا سوچیں؟ کیا آپ اپنی تمام ضروریات زندگی میں شرعی دلیلوں کی طرف رجوع کرسکتے ہیں تاکہ آپ ان سے اپنا شرعی حکم استنباط کرسکیں؟

 

ایسا کیوں نہیں ؟

اے فرزند: آپ کے زمانہ اور شریعت اسلامیہ کے آنے کے زمانہ میں بہت زیادہ فاصلہ ہے اور اس فاصلہ کی بناپر شریعت کی اکثر نصوص ضائع وبرباد ہو گئی ہیں ۔

لغت اور تعبیر کے طریقہ وروش میں تبدیلی واقع ہوگئی ہے اور جھوٹی احادیث گڑھنے والوں نے اپنی بہت سی جعلی احادیث کو ہماری معتبر احادیث میں ملا دیا ہے جس کی بناپر حکم شرعی معلوم کرنے میں مشکل واقع ہوگئی ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next