آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



جواب: صبح کو آپ سو کراٹھے، اور جس وقت نماز ظہر کا وقت آیا، آپ نے نماز پڑھنے کا ارادہ کیا، فوراً آپ کو شک ہواکہ میں نے صبح نیند سے اٹھ کر وضو کیا تھا یا نہیں، اس وقت آپ سمجھیں کہ میں بے وضو ہوں پس آپ وضو کریں اور نماز پڑھیں ۔

 

تیسرا قاعدہ

کسی نے وضو کیا اور وضو سے فارغ ہونے کے بعدصحت وضو میں شک کرتاہے کہ اس کا وضو صحیح ہوا ہے یا نہیں تو اس کا وضو صحیح ہے ۔

سوال: مثال دیجئے؟

جواب: مثلاً آپ نے وضو کیا، پھر اس کے بعد شک کیا کہ میں اپنا چہرہ دھویا ہے یا نہیں، یا میں نے چہرہ کو صحیح دھویا یا نہیں، اس وقت آپ سمجھیں کہ آپ کا وضو صحیح ہے ۔

سوال: اور اگر میں بائیں پاؤں کے مسح میں شک کروں تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب: آپ مسح کو دوبارہ کریں لیکن اگر آپ کسی دوسرے عمل میں داخل ہوگئے ہیں مثلاً آپ نے نماز شروع کردی یا موالات کے بارے میں آپ کو شک ہوا، پس آپ اس صورت میں اپنے شک کی پرو انہ کریں ۔

غسل پر گفتگو

میرے بابا نے کہا کہ ہم آج غسل کے سلسلہ میں گفتگو کریں گے اور میں نے اس گفتگو کے آخر میں جو کچھ سیکھا، اس پر میں بہت خوش ہوا جو کچھ میں نے حاصل کیا اس پر میں پھولے نہ سمایا تھا پس میں اس پانی کے ذریعہ اپنے جسم کی گندگی کو پاک وصاف کرتاہوں نیز یہ کہ میرا پانی سے محبت کرنا اور اس سے عشق ولگاؤ ایک علیحدہ مزے کی بات ہے کیونکہ پانی سے میرا عشق دائمی ہے اور میں بچپنے سے اسے عزیز رکھتا ہوں ۔

میں اپنی مہربان ماں کے ساتھ پانی سے کھیلتا، اور جب مجھے موقع ملتا میں غوطہ خوری کرتا اور کبھی اسے اپنے چہرے پر چھڑک کرخوشی محسوس کرتا اور اس سے کھیل کر اپنے دل کو بہلاتا اور میں نے ارادہ کررکھا تھا کہ مجھے فرصت کی گھڑیاں نصیب ہوںگی تو میں تیرنا ضرور سیکھوں گا ۔جیسا کہ میرے والد نے فرمایا کہ پیرا کی سیکھنا مستحب ہے، میں پانی کی چاہٹ کا بہت پیاسہ تھا جب بھی مجھے پانی کے ساتھ کھیلنے سے روکا جاتا تو پانی بن مچھلی کی طرح ہوجاتا اور اس کو اپنے سینے پر جھڑک کر اس سے حرارت قلبی محسوس کرتا ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next