آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ اول)



میں نے غور کیا کہ آخر شرم کی کیا بات ہے اور کیوں؟ اگر حیض ایک ایسی چیز ہوتی کہ جس پر خجالت وشرم صحیح ہوتی تو پھر میرے والد اس بارے میں آج مجھ سے گفتگو کیوں کرتے؟ پھر کیا ایک ایسی شرم والی چیز پر مجھ سے گفتگو کیوں کرتے ؟ پھر کیا ایک ایسی شرم والی چیز پر مجھ سے گفتگو کرنا اچھی بات ہے کہ جس کے بارے میں کسی نے بھی بات نہ کی ۔

اور ایک دم مجھے یاد آیا کہ ہماری اس گفتگو کا موضوع احکام شرعیہ ہیں پس لازمی طور پر حیض کو بھی فقہ اسلامی کا ایک گفتگو کا موضوع ہونا چاہیے ۔

اور جب ایسا ہوتو پھر خجالت کے کیا معنی ہیں ایسی چیز کے بارے میں جس کا ذکر قرآن کریم نے کیا ہو اور حضرت محمد (صلی الله علیه و آله وسلم)کی حدیث میں جس کا بیان ہو اور ائمہ معصومین علیہم السلام نے اپنے احکام میں اس کو اپنے اصحاب سے بیان کیا ہو، پھر اس کے بعد شرمند گی یا خجالت کے کیا معنی ہیں؟ اس چیز کے بارے میں کہ جس کے احکام کا اس کے مطابق یاد کرنا واجب ہے، میں اس سوچ میں غرق تھا کہ میرے والد کی آواز نے مجھے یہ کہتے ہوئے چونکایا :

 

حیض کا سبب

خون حیض وہ خون ہے، جو عورتوں کو نوبرس کی عمر کے بعد پچاس ساٹھ سال کی عمر تک آسکتا ہے اور یہ عورتوں کو تقریباًہر مہینہ میں معینہ مدت میں اور آتاہے خون حیض اکثر سیاہ یا سرخ اور گرم ہوتا ہے جس میں سوزش ہوتی ہے اور اچھل کر نکلتا ہے اور کبھی اس کے خلاف بھی ہوتا ہے ۔

سوال: جن عورت کو حیض آتا ہے کیا ان کی عمر معین ہوتی ہیں؟

جواب: ہاں جب وہ قمری حساب سے نوسال پورے کرلیتی ہیں اور قمری حساب سے ساٹھ سال تک نہ پہنچیں کیونکہ یہ ساٹھ سال کی عمر میں یائسہ کہلاتی ہے ۔

سوال: تو کیا حیض والی عورتیں ۹ اور ۶۰ سال کے درمیان ہوتی ہیں ۔

جواب: ہاں، ہر وہ لڑکی جو نو سال سے پہلے خون دیکھے، چاہے ایک ہی لمحہ کے لیے کیوں نہ ہو، وہ خون حیض نہیں ہوتا اور ہر وہ خون جو عورتوں کو ۶۰ سال کے بعد آئے تو اس کو بھی خون حیض نہیں سمجھا جائے گا ۔

سوال: اباجان یہ بتائیے، خون حیض کتنے دن تک جاری رہتا ہے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 next