آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



جواب : وہ نجس نہیں ہیں اور تمہارے لئے ان کا کھا نا جائز ہے ۔

سوال: ابھی کئی مختلف اور نئے موضوعات کے بارے میں سوالات ہیں ؟

جواب:جو چاہو پوچھو ۔

سوال: پہلے میں شروع اسی سوال سے کرتا ہوں کہ کیا کوئی زندہ انسان کسی دوسرے زندہ انسان کو ثوابا اپنی آ نکھ یا گردہ دے سکتا ہے ۔ کیا اس کے لئے یہ کام جائز ہے؟۔

جواب : آ نکھ کا دینا ثواباً جائز نہیں ہے ۔ لیکن گردہ کا ثوا باً دینا اس وقت جائز ہے جبکہ اس کے پاس دوسرا گردہ سالم ہو ۔

سوال: بعض اشخاص وصیت کرتے ہیں کہ انکی موت کے بعد ان کے جسم کے بعض عضوکاٹ دئیے جایئں تا کہ وہ کسی ضرورت مند انسان کے جسم میں جوڑ دئیے جائیں ،تو کیا اس وقت ان اعضاء کا قطع کرنا صحیح ہے؟

جواب: ہر گز نہیں ،(صحیح نہیں ہے ) جبکہ وصیت کرنے والا مسلمان ہو ،مگر یہ کہ کسی مسلمان کی حیات کا دارو مدار اسی عضوکے لگا نے پر ہوتو ایسی صورت میں جائز ہے ،اگر چہ اس کے مالک نے وصیت بھی نہ کی ہو لیکن دیت کا ٹنے و الے پر لاگو ہوگی مگر یہ کہ کاٹنے کی وصیت کی ہو تو پھر دیت ثابت نہیں ہوگی۔

سوال : کبھی عورت کے جسم کے اندر بچہ دانی کی رگوں کو باندھ دیا جاتا ہے جبکہ حمل اس کی صحت کے لئے خطرہ ہو اسی کے ساتھ آ پریشن کے ذریعہ اس کے کھولنے کا امکان بھی ہے؟

جواب: یہ جائز ہے اگر چہ وہ کھولی بھی نہ جا سکتی ہو ۔

سوال: بعض کمپنیاں مریض پر اپنی دوا کا تجربہ کرتی ہیں اور اس کو اس کی اطلاع نہیں دیتیں تا کہ وہ دیکھیں کہ یہ دوا مؤثر اور شفا بخش ہے یا نہیں ؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next