آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



جواب: اگر وہ پاسپورٹ یا کسی اور ضروری کا غذ پر لگوانے کیلئے مجبور ہوتو اس کا فوٹو کچھوانا جائز ہے لیکن فوٹو کھینچنے والا شوہر ہو یا کوئی محرم مرداور اگر ضرور ت پیش آجائے تو پھر نا محرم فوٹو گر افرسے بھی جائز ہے ۔

سوال: کیا گردن کے بل حیوان کو ذبح کر سکتے ہیں؟

جواب: جائز ہے ۔

سوال: کیا میت کی قبر کھودنا جائز ہے ؟جبکہ اس سے میت کی بے حرمتی لازم نہ آ تی ہو؟

جواب: جائز نہیں ہے مگر چند خاص جگہوں پر جن کی فقہ کی کتابوں میں تفصیل موجود ہے ۔

سوال: فلم میں پردہ دار عورتوں کو دکھایا جاتا ہے کہ جو نامحرم مرد کے سامنے آ کر اس کو غسل دیتی اور سجاتی اور منا تی ہیں؟

جواب: یہ اس وقت جائز ہے جبکہ غسل دیتے اور سجاتے منا تے ہوئے ان عورتوں کو نہ پہچانے اور ان کی صورت ہیجان اور کسی فتنہ کا با عث نہ ہو ۔

سوال: میں نے کچھ مال راستہ میں کسی جگہ مثلا بازار میں یا ائیر پورٹ یا ریلوے اسٹیشن یا بس اڈے یا بندر گاہ پر پایا ،اور مجھے اس بات پر بھرو سہ ہے کہ میں اپنے ا مکان کی حد تک اس کا مالک کا پتہ نہیں لگا سکتا اس کا کیا حکم ہے؟

جواب : اس کی طرف سے اس کا نائب بن کر صدقہ دے دینا چا ہئے ۔

سوال: اور اگر کوئی بچہ کچھ رقم پالے اور وہ رقم بڑی ہو اور سکۂ رائج الوقت ہو تو کیا حکم ہے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next