آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



جواب: تو پھر اس کو امر بالمعروف ونہی عن المنکر کرنا واجب نہیں ہے ۔

سوال: کس طرح معلوم ہوگا کہ یہ شخص منکر کے بجا لانے پر مصرہے یا نہیں؟

جواب: جب تم پر کوئی ایسی علامت ظاہر ہوکہ جس سے یہ معلوم ہو جائے کہ وہ اپنے اس فعل سے باز آ گیا ہے اور وہ اس پر نادم ہے تو پھر معلوم ہوجائے گا کہ وہ اس پر مصر نہیں ہے اور اس کو امر بالمعروف ونہی عن المنکر کرنا واجب نہیں ہے ۔

سوال: مجھے کسی شخص کے متعلق معلوم ہوتا ہے کہ وہ منکر کو انجام دے نے اور معروف کو ترک کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو کیا ایسی صورت میں مجھ پر امر بالمعروف ونہی عن المنکر کر نا واجب ہے؟

جواب: یہاں تم پر اس کوامربالمعروف ونہی عن المنکر کر نا واجب ہے ۔ یہاں تک کہ اگر وہ ۔۔۔ صرف ایک بار ہی کیو ں نہ قصد مخالفت رکھتا ہو ( تو بھی تم پر واجب ہے )

(۴) حرام کا م کو انجام دینے والا اور واجب کام کو ترک کر نے والا اپنے اعتقاد کی بنا پر معذورنہ ہو مثلا جو فعل وہ انجام دے رہا ہے اور اس کے اعتقاد کے مطابق حرام نہیں ہے ۔ اور جس کام کو وہ ترک کر رہا ہے وہ اس کے اعتقاد کے مطابق واجب نہیں ہے ۔ اور وہ اپنی اس خطامیں معذورہے ۔ تو ایسی صورت میں تم پر کوئی چیز واجب نہیں ہے ۔

(۵) امر بالمعروف ونہی عن المنکر کر نے والے کی جان، مال اور ناموس کو حد سے زیادہ خطرہ نہ ہویا اس کے امر با لمعروف ونہی عن المنکر سے کسی کو خطرہ لاحق نہ ہو ، اگر ایسا ہوگا تو پھر واجب نہیں ہے ۔

سوال: اور اگر امر بالمعروف ونہی عن المنکر کرنے سے اسے اپنی جان یا مسلمانوں میں سے کسی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو تو کیا کرے؟

جواب: تو اس حالت میں اس پر امر با لمعروف ونہی عن ا لمنکرواجب نہیں ہے، مگر یہ کہ معروف یا منکر شارع اسلامی کی نظر میں بہت اہم ہوں ۔ تو ایسی صورت میں احتمال کی قوت کا لحاظ اور تحمل کی اہمیت کا لحاظ کرکے دونوں طرف کا موازنہ کرنا ضروری ہے ۔ پس کبھی امر بالمعروف ونہی عن المنکر واجب ہے اور کبھی واجب نہیں ہے ۔

سوال: اور جب میں معروف کے حکم کرنے اور منکر سے نہی کرنے کا ارادہ کر لوں تو؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next