آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



جواب: یہ فعل صحیح نہیں ہے ۔

سوال: عام آپریشن یا مردہ جسم کا آپریشن درست ہے یا نہیں جبکہ اس کا سبب معقول ہو جیسے جرم پتہ لگانا یا(ڈاکٹری) کی تعلیم یا اس سے مشابہ دوسری چیزوں کے لئے ہو؟

جواب: مسلمان میت کی چیر پھاڑ کرنا ان اسباب کے لئے جائز نہیں ہے لیکن اس کا فر کی میت جس کا خون اس کی زندگی میں محفوظ نہ ہو (غیرمحقوق الدم)اس کی چیر پھاڑکرنا جائز ہے ۔اور اسی طرح وہ کافر جس کا خون اس کی زندگی میں(محقوق ا لدم) مشکوک ہو جبکہ کوئی شرعی (دلیل)اس پر قائم نہ ہو تو اس کی چیر پھاڑ جائز ہے ۔

سوال: بہت سے طبی بیانات اس بات کی تصریح کرتے ہیں کہ تمباکو نوشی صحت کے لئے نقصان دہ ہے ۔ کیونکہ تمباکو نوشی قلبی امراض اور خونی رگوں اور شریانوں کے امراض کاباعث ہوتی ہے اور وہ سانس کی تنگی کو بڑھاتی ہے ، بلڈ پریشر ،کینسر اور سینہ کے درد کا سبب بنتی ہے ،اس کے علاوہ گھر اور معاشرہ پر اس کے دوسرے نقصانات مر تب ہوتے ہیں ۔کیا جو شخص تمبا کو نوش نہیں ہے وہ اس کو شروع کر سکتا ہے ؟ اور کیا جو عادی ہے اسے جاری رکھ سکتا ہے ؟ پھر کیا حاملہ عورت کیلئے تمباکو نوشی جائز ہے ۔ جب کہ اطباء (ڈاکٹروں )کا کہنا ہے کہ ماں کی تمباکو نوشی سے جنین متاثر ہوتا ہے؟

جواب: تمباکو نوشی چاہے مرد کرے یا عورت جب اس سے بہت بڑا نقصان جنین کو پہنچے تو وہ حرام ہے۔چاہے اس کا عادی ہو یا اس کی ابتداء کرے ،اگر تمباکو نوشی ترک کرنا اس کی صحت کو بڑا نقصان پہنچاتا ہو، یا اس کا ترک نہ کرنا اس کی صحت کو نقصان نہ پہنچا تا ہو تو اس میں یہ دیکھا جائے گا کہ کو نسا ضررزیادہ ہے اس کو ترک کرنے کا یا اس کو جاری رکھنے کا (جو بھی ہو ویسا عمل کرے) ۔

سوال: بچے کی ولادت کی منا سبت سے کچھ ہدیہ دئیے جاتے ہیں اور وہ ہدیہ سونے چاندی کی بنی ہوئی چیزوں یا کھا نے یا نقد رقم پر مشتمل ہو تے ہیں ،کیا یہ ہدیہ پیدا ہو نے والے بچے کے ہیں یا اس کے والدین کے؟

جواب: ہد یئے مختلف ہو تے ہیں ان میں یہ دیکھا جائے گا کہ جو نئے بچے کے لئے ہیں جیسے سونے چاندی کی بنی ہوئی چیز یں اس کی ولادت کی منا سبت سے ہوں تو وہ اس کے ہیں اور انہیں میں سے کچھ ایسے ہدیے ہوتے ہیں کہ جو مو لودکے علاوہ دوسرے لوگوں کے لئے ہوتے ہیں جیسے کھانے پینے کی چیزیں وغیرہ پس وہ اس کے والدین کے لئے ہیں اور ظاہر یہ ہے کہ وہ نقد رقم جو مو لود کے تکیہ کے نیچے رکھی جاتی ہے یا اس کے کپڑوں میں چھپائی جاتی ہے تو وہ پہلی قسم میں شمار ہوتی ہے اور وہ خود مولودکی (ملکیت)ہوگی۔

سوال: کیا والدین کا اپنے نابالغ بچے کے مال میں تصرف کرنا جائز ہے؟

جواب: باپ کے لئے یہ تصرف کرنا جائز ہے جبکہ اس کا تصرف کرنا بچے کیلئے باعث فساد نہ ہو، لیکن ماں کا اس میں تصرف کر نا بغیر اس کے با پ د ادا کی اجازت کے جائز نہیں ہے ۔ اگر ان دو نوں میں سے کوئی ایک ماں کو اجازت دے دے اور بچے کے لئے اس کا تصرف فاسد نہ ہو تو جائز ہے ۔ لیکن اگر ماں کا تصرف بچے کے لئے نقصان دہ ہو تو پھر باپ، دادا کا اجازت دینا صحیح نہیں ہے ۔ بلکہ ان پر واجب ہے کہ وہ دونوں اس کے مال کی حفاظت کریں یہاں تک کہ وہ بڑا ہوجا ئے ۔

سوال: سفید جادو جو نیک امور میں استعمال کیا جاتا ہے اس کے بر خلاف کالا جادو جوبرے کاموں میں استعمال کیا جاتا ہے تو کیا اس سفید جادو سے استفادہ کیا جاسکتا ہے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next