آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



سوال: اور کیا اموال یا دوسری با قی ماندہ چیزوں کےمتعلق جس طر ح وہ چاہے وصیت کرسکتاہے ؟

جواب: انسان کو حق ہے کہ وہ اپنے باقی ماندہ اموال اور اشیاء میں صرف ایک تہائی مال کے متعلق وصیت کر سکتا ہے یعنی اپنے مال کے صرف ایک تہا ئی حصہ میں وصیت جائز ہے ۔

سوال: اور جب وصیت ایک تہائی مال سے زیادہ ہو تب کیا کرے ؟

جواب: ایک تہا ئی مال سے زیا دہ پر وصیت باطل ہے مگر یہ کہ ورثہ اگر اجازت دےدیں تو پھر اس وصیت پر عمل کیا جائے گا ۔

سوال: اور جب وصیت پر عمل کرنا چاہیں تب کیا کریں ؟

جواب : جس چیز کو وصیت کرنے والے نے چھوڑا ہے پہلے اس میں سے اسکے مالی حقوق کو الگ کیا جائے گا کہ جو اس کے ذمہ ہیں مثلا اس کے مال سے اس کے قرض اور ضروری سامان کی قیمت کہ جس کو اس نے ادا نہیں کیا اور خمس یا زکوۃ یا رد مظالم وغیرہ جو اس کے ذمہ ہے اور واجب حج اصل مال سے اداکیا جائے گا چا ہے اس نے ان کے متعلق وصیت کی ہو یا نہ ۔ یہ اس وقت ہے جب کہ اس نے ان چیزوں کے ادا کرنے میں تہائی مال سے نکا لنے میں وصیت نہ کی ہو ، اور اگر وصیت کی ہو تو پھر تہائی مال سے ان کو ادا کیا جا ئے گا، پھر اس کے باقی تر کہ کے تین حصہ کئے جائیں گے اس میں سے ایک تہائی مال جس کے متعلق اس نے وصیت کی ہے ، اور دو تہائی مال اس کے ور ثہ کا ہو گا

سوال: جب وصیت کرنے والا کسی معین شخص کے لیے معین مبلغ یا گھر کی ملکیت یا گھر کا سامان دینے یا زمین کے ایک حصہ کو دینے کی وصیت کرتا ہے ، وہ اپنے دفن کی کسی خاص جگہ یا اپنی تجہیز و تکفین کی کسی خاص روشنی کےمطابق وصیت کرتا ہے یا اس کے علاوہ کسی اور مخصوص چیز کی ، اس صورت میں کیا حکم ہے ؟

جواب: اسے ان تمام چیزوں کی وصیت کرنے کا حق ہے ، جب کہ اس کے اموال کی نسبت ان کی وصیت تہا ئی مال سے تجاوزنہ کرے ۔

سوال: کبھی وصی کے پاس وصیت کر نے وا لے کی چیز گم ہو جا تی ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب: اگر اس میں افراط وتفریط نہ کی ہو، اور وصی نے اس کی حفاظت میں غفلت بھی نہ کی ہو ، تو جو چیز وصی کے ہاتھ سے تلف ہو گئی ہے وصی اس کا ذمہ دارنہیں ہے ۔ میرے والد نے مزید فر مایا ، کہ جب تک انسان پر موت کے آ ثار طاری نہ ہوں اس وقت تک وصیت کر نا مستحب ہے ۔ اور جب موت کے آ ثار اس پر طاری ہو جائیں تو پھر چند چیزیں اس پر واجب ہیں ؛۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next