آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



تیسرا مر تبہ

امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے سلسلے میں عملی اقدام کرو ۔

سوال: وہ کس طرح؟

جواب: اس کام کے کر نے وا لے پر ذراسختی کرو، یا اس کو مارو یا اس کو قید کرو تاکہ وہ گناہ کر نے سے باز آجائے ۔

میرے والد صاحب نے مزید فر مایا : ان تمام مراتب میں ہر مرتبہ کے لئے حالات وزمانہ کے اعتبار سے کچھ سخت اور ہلکے در جات ہیں ۔

سوال: کیا میں پہلی مر تبہ سے شروع کروں اگر یہ کافی نہ ہو تو دوسرے یا تیسرے مر تبہ کو اختیار کروں؟

جواب: ہاں پہلے تم پہلی مرتبہ یا دوسری مرتبہ سے شروع کرو، جس کی بھی زیادہ تاثیر کا تم کو احتمال ہو یا دونوں مرتبوں کو باہم اختیار کرو جبکہ اس سلسلہ میں تمہارا مقصدحاصل ہو جائے اور اس بات کو مدنظر رکھو کہ اذیت اور ہتک حرمت کم ہو اور بالتدریج سختی اختیار کرو ۔

سوال: اور جب یہ دونو ں مر تبہ نفع بخش نہ ہو ں تو ؟

جواب: اس کے بعد تم حاکم شرع کی اجازت حاصل کرکے تیسرے مرتبہ کی طرف رجوع کر سکتے ہو ۔ کیونکہ عملی اقدام کو تدریجاً انجام دینا چاہیے، پہلے کم سختی کرو ، پھر شدید اور پھر سخت قدم اٹھا ؤ ۔ لیکن خیال رہے کہ نہ تو زخمی ہو ۔ اور نہ اس کا کوئی عضوٹوٹے، اور نہ ہی اس کے علاوہ اسے کو ئی اور گزند پہنچے، قتل کرنا تو بہت دور کی چیز ہے ۔

میرے وا لد نے فر ماکر اس بات کی تا کید فرمائی کہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر دو نو واجب ہیں ، لیکن تمہارے لئے دونوں زیادہ ضروری ہیں ۔ اس چیز پر توجہ رکھو کہ تمہارے گھر والوں میں سے کوئی بھی واجب کا تارک اور حرام کا انجام دینے والانہ ہو ۔ تم اپنے گھر والو ں پر نظر رکھو کہ کو ئی واجبات کے ادا کرنے میں غفلت اور سستی سے کام نہ لے، تم دیکھو کہ کون وضو، تیمم اور غسل جنابت یا جسم ولباس کی طہارت کو صحیح شکل میں انجام نہیں دیتا ، کون حمد وسورہ کی قرائت اور نماز میں واجب اذکار کو صحیح صورت میں نہیں پڑھتا اور کون اپنے مال سے خمس وزکواۃ ادا نہیں کرتا ۔ اور تم اپنے گھر والو ں پر نظر رکھو کہ کون حرام چیز وں کا مر تکب ہو تا ہے ، کون پوشیدہ عادت میں مبتلا ہے کون قمار کھیلتا ہے کون گانا سنتا ہے اورکون شراب پیتاہے یا کون مردار کھا تا ہے ، یا کون لوگوں کے اموال غصب کر تا ہے ، یا کون دھوکہ بازی یا چو ری کر تا ہے ۔ اپنے گھر کی عورتو ں پر نظر رکھو کہ کون پردہ نہیں کرتی ، یا کون اپنے بالوں کو نہیں چھپاتی ، اور تم ان عورتوں پر توجہ رکھو کہ ان میں سے کون غسل اور وضوکرتے وقت اپنے ناخونوں سے ملی ہوئی نا خن پالش کو صاف نہیں کرتی ۔اور تم ان میں تلاش کروکہ کون اپنے شوہر کے علاو ہ کسی غیر مرد کے لئے خشبو لگاتی ہے یا اپنے چچازاد ، یا پھو پھی زاد ، خالہ زاد ، مامو ں زاد بھائیوں ، اور شوہر کے بھائی اور اس کے دوست سے اپنے بالوں اور جسم کو نہیں چھپاتی ، اور وہ یہ دلیل پیش کرتی ہے کہ وہ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں ۔ پس وہ بھا ئی کے مثل ہیں اور اس کے علاوہ دو سرے فضول عذر پیش کرتی ہیں اور تم اپنے گھر والو ں میں تلاش کرو کون جھوٹ بولتا ہے ، غیبت کرتا ہے ۔ دوسروں پر ظلم کرتا ہے اور دوسروں کے اموال کو بر باد کر تا ہے ۔ کون ظالموں کی ان کے ظلم میں مدد کرتا ہے ۔ تم تلاش کرو ۔ تلاش کرو ۔ تلاش کرو ۔

سوال: اگر میں نے ا ن میں سے کسی کو پالیا تو؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next