آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



جواب: جائز ہے یہاں تک کہ اگر بینک اس معاملہ کی ضمانت یا عہد و پیمان پر اجرت بھی لے تو بھی جا ئز ہے ۔

سوال: شیئروں (تجارتی حصوں ) کا شرکت میں خرید نا اور بیچنامثلا ایک دوسرے کے حصے خرید نا یا فقط اپنے لئے حصوں کا خرید نا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: (تجارتی حصوں ) شیئروں کا خریدنا اور بیچنا شرکت میں جائز ہے ،شرط یہ ہے کہ اس شرکت کے معاملات حرام نہ ہوں ۔ مثلا شرکت کے معاملات شراب کی تجارت یا سودی معا ملات پر مبنی نہ ہوں ۔

سوال: کبھی یہ کمپنیاں ان شیئرو ں کو بینک کے ذریعہ بیچنے میں مدد لیتی ہیں جن شیئروں کے وہ مالک ہیں ، پس بینک بیچ میں آ کرمعینہ اجرت بھی لیتا ہے؟

جواب: اس کا یہ اجرت لینا صحیح ہے اور یہ معاملہ جائز ہے ۔

سوال: کیا اسناد (تجارت واملاک) کا بیچنا جائزہے؟

جواب: اسناد (تجارت واملاک ) کا بیچنا صحیح نہیں ہے اور نہ بینک کے لئے یہ جائز ہے کہ وہ ان کی خرید فروخت کے درمیان آئے اور یہ بات فطری ہے کہ اس وقت بینک کا اس پر اجرت لینا صحیح نہیں ہے ۔

سوال: کیا داخلی یا خارجی عملیات کو تحویل دے سکتے ہیں ؟

جواب: ذرا ٹھیک سے اپنے سوال کو بیان کیجئے یا اس کی مثال دیجئے تا کہ تمہارے مطلب کا میں جواب دے سکوں ؟

سوال: کھا تہ دار جب اپنے حساب میں سے کچھ رقم اپنے وکیل کے حو ا لہ کرے جبکہ کھا تہ دار کا حساب و کتاب بینک میں ہو تو بینک اپنے کھا تہ دار کے لئے ایک (مخصوص) چیک جاری کرتا ہے ،پھر اس کو جاری کرنے کی بنا پر ایک معین اجرت بھی لیتا ہے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next