آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



آپؐ ہی سے مروی ہے کہ آپ نے فر مایا:

اے ابوذر! کسی مرد کو یقین حاصل نہیں ہو تا جب تک کہ وہ خود اپنے نفس کاحساب نہ کرلے کیو نکہ نفس کا حساب کر نا اپنے کسی شریک کے حساب سے زیادہ سخت ہے ، پس اس چیز کو جان لینا چا ہیے ، کہ اس کو کہاں سے کھا نے پینے کی چیزیں ملتی ہیں اور کہاں سے پہننے کے کپڑے ملتے ہیں ، حلال ہے یا حرام ۔

اے ابوذر ! جو شخص یہ پرواہ نہیں کرتا کہ یہ مال کہاں سے آیا تو اللہ بھی اس پر توجہ نہیں دے گا کہ جہنم میں اس کو کس جگہ سے داخل کرے ۔

حضرت امام زین العا بد ین علیہ السلا م سے مروی ہے کہ آپ نے فر مایا:

اے فرزند آدم ! خیر تجھ سے اس وقت تک جدا نہیں ہو گا جب تک کہ تیرے نفس کا کوئی واعظ ہو اور جب تک تیرا محا سبہ نفس ہو تا رہے ۔اےفرزند آدم ! تومیت ہے تو اٹھا یا جائے گا اور اللہ کے سامنے کھڑا کیا جائے گالہٰذا آج سے جو اب دہی کے لئے آمادہ ہو جا ۔

 

(۲۳) ”امور مسلمین کو اہمیت دینا“

نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہے کہ:

” من اصبح ولا یھتم با مور المسلمین فلیس بمسلم “

”جس نے ایسے حال میں صبح کی کہ امور مسلمین (مسلما نو کے حالات ) کے سلسلہ میں کوئی اہتمام نہ کیا تو وہ مسلمان نہیں ہے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next