آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



جواب: جب تم کسی میں کسی بری چیز کو پاؤ تو تم اچھی بات کا حکم کرو اور برائی سے منع کرو پہلی اور دوسری مرتبہ سے ابتداء کرتے ہوئے ۔ ناراضگی کا اظہار ، زبان سے انکار اور جب یہ نفع بخش نہ ہو تو پھر تیسرے مرتبہ کی طرف حاکم شرع کی اجا زت کے بعد رجوع کرو ۔ اور وہ عملی اقدام ہیں کہ ان میں تدر یجاً کم اور زیادہ کو اختیار کرنا چاہیے ۔

سوال: کیا کبھی معروف (اچھی بات) مستحب ہوتا ہے؟

جواب: ہاں معروف کبھی مستحب ہو تاہے ۔ واجب نہیں ۔ پس جب تم اس کا امر کرو گے تو تم ثواب کے مستحق ہوجاؤ گے ۔ اور اگر تم نے اس مستحب کا امر نہیں کیا تو عقاب اور عذاب کے مستحق نہیں ہو گے ۔ اور اس نیک کام کی رہنمائی کر نے والا اس کے فاعل کے مانندہے (یعنی جس نے کسی نیک کام کی رہنمائی کی گو یاوہ نیک کام انجام دینے والے کے مانند ہے) ۔

سوال: آپ نے فرمایا کہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر دونوں واجب ہیں ، اور آپ نے جو مثالیں بیان کی ان سے میں نے کچھ چیزوں کو جان لیا کہ جن کا حکم کرنا میرے اوپر واجب ہے یہ کچھ چیز یں ایسی ہیں کہ جن کی نہی کرنا میرے اوپر واجب ہے، اس کے علاوہ میں اس بات کو پسند کر تا ہوں کہ آپ چند ایسے امور میرے لئے بیان کیجئے کہ جن کی نہی کر نا میرے اوپر واجب ہو اور یہ ان امور کے علاوہ ہوں جن کوآپ نے موجو دہ اور گزشتہ بحثوں میں میرے لئے بیان کیا ہے؟

جواب: تمہارے لئے میں الگ الگ کچھ امور کو بیان کروں گا پہلے معروف کو اور پھر منکر امو ر کو بیان کروں گا لیکن اس سے پہلے میں تم سے ایک شرط کر تا ہوں ۔

سوال: وہ کیا ہے؟

جواب: وہ یہ ہے کہ تم ان پر عمل کرو چاہے مستحب ہوں یا واجب ! اور تم ان امور کی طرف دعو ت دو ، اور ان کا حکم کرو اگر وہ معروف ہوں، اور اگر وہ منکر ہوں تو ان سے تم نہی کرو ۔

سوال: میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں ؟

جواب: پہلے میں ان امور کو شروع کرتا ہوں کہ جو معروف ہیں اور ان کو الگ الگ صورت میں بیان کرتا ہوں ۔ کہہ کر مرے والد نے کبھی اپنے حا فظہ کی مدد سے اور کبھی ان چیزوں کے مصادر کو سامنے رکھ کر بیان کر نا شروع کیا ۔پس انھوں نے نیچے دیئے ہوئے معروف کو گنوانا شروع کیا ۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next