آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



” امر نا رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم ان نلقی اھل المعاصی بو جوہ مکفھرة“

” امیرا لمو منین علیہ السلام نے فر ما یا کہ رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم)نے ہم کو حکم دیا کہ جب ہم اہل معاصی ( گناہ کر نے والو ں) سے ملیں تو ترش روئی کے ساتھ ملیں۔“ یعنی ہم سب کے اوپر واجب ہے کہ جو شخص گناہ کا مر تکب ہوتا ہے اس سے نا پسندگی اور ناراضگی کا اظہار کریں ۔

سوال: کیا امر بالمعروف ونہی عن المنکر تمام حالات میں واجب ہیں؟

جواب: نہیں ،ان کے وجوب میں مندرجہ ذیل شرائط کا پایا جانا ضروری ہے:

(۱) امر با المعر وف ونہی عن المنکر کر نے والا شخص واجب اور حرام امورکو جانتاہو، چاہے اجمالی طور پر ہی جانتا ہو اور ان کی تفصیل نہ جانتا ہو اور اس کا اتنا جاننا ہی کافی ہے کہ یہ عمل واجب ہے کہ جس کا حکم کر رہا ہے اور یہ عمل حرام ہے کہ جس سے روک رہا ہے،

(۲) یہ احتمال ہو کہ جس کا یہ حکم دے رہا ہے اس کو وہ بجالائے گا اور جس چیز سے یہ روک رہا ہے اس سے وہ رک جائے گا اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی لاپرواہی اور غفلت نہیں کریگا ۔

سوال: اگر یہ معلوم ہوجائے کہ یہ شخص جس کو امر بالمعروف ونہی عن المنکر کیا جا رہا ہے حرام کو انجام دے گا اور واجب کو ترک کردے گا اور واجب وحرام دونو ں میں کسی کی اہمیت کا قائل نہیں تو کیا حکم ہے؟

جواب: امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے بعض مر احل اس سے ساقط ہو جائیں گے (اور ا ن دونو ں کے بعض مراحل واجب رہیں گے ۔ اور اس کاقولاًو فعلاً واجب کے ترک کر نے اور حرام کے انجام دینے والے سے کراہت وناراض گی کا اظہار ہے)

(۳) یہ کہ واجب کا ترک کر نے والا اور حرام کا بجا لا نیوالا ترک واجب اور فعل حرام پر مصر رہے لیکن اگر احتمال ہو کہ وہ اپنے اس فعل سے بعض آجائے گا تو پھر اسکو امر بالمعروف ونہی عن المنکر کر نا واجب نہیں ہے ۔

سوال: میں تاکید کے ساتھ سوال کر تاہوں کہ اگر وہ منکر کے بجا لانے اور معروف کے ترک کرنے پر اصرار نہ کرے تو کیا حکم ہے؟



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next