آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



(۲۱) مومن کی مدد کر نا اور اس کے غم میں شریک ہو نا اور اس کو خوش کر نا اور اس کو کھا نا کھلا نا اور اس کی حاجت روائی کر نا۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلا م سے مروی ہے کہ :

کوئی ا یسا مومن نہیں ہے کہ جو اپنے آپ کسی مظلوم مو من کی مدد کرے ، مگریہ کہ اس کی یہ مدد ماہ رمضان کے روزوں اور مسجدا حرام میں اعتکاف سے افضل ہے، کوئی ایسا مومن نہیں کہ جو قدرت رکھتے ہوئے اپنے کسی بھائی کی مدد کرے مگر یہ کہ خدا وندعالم اس کی دنیا وآخرت میں مدد کرے، اور کوئی مومن ایسا نہیں کہ جو اپنے برادر مومن کی آبرو ریزی کرے حالانکہ وہ اس کی مدد پر قدرت رکھتا ہو مگر یہ کہ خدا اس کو دنیاوآخرت میں رسوا کرے گا ۔

انہیں حضرت سے مروی ہے کہ آپ نے فر مایا:

جو مومن اپنے کسی مومن کے غم میں شریک ہو کر اس کے رنج وغم کو دور کرے تو خدا اس کے دنیا وآخرت کے ستر غموں اور اس کی پریشانیوں کو دور کرے گا ۔

اور آپ ہی سے مروی ہے کہ :

جو کوئی کسی مومن کی تنگ دستی میں اس کی مدد کرے اور اس کی سختی کو دور کرے تو خدا وند عالم دنیا اور آخرت میں اس کی تمام حاجتوں کو آسان کردےگا ۔

اور آپ ہی سے مروی ہے ۔

جو شخص ا پنے برا در مومن کی مدد کر تا ہے تو خدا اس کی مدد کر تا ہے ۔

اور آپ ہی سے مروی ہے کہ:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next