آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



” امر بالمعروف ونہی عن المنکر دو مخلوق خدا ہیں ، جو شخص ان دو نو ں کی مدد کرے گا تو خدا اسے عزت عطا کرے گا اور جو ان کو ذلیل ورسوا کرے گا تو خدا اس کو ذلیل ورسوا کرےگا “

” کلکم راع کلکم مسؤ ول عن رعیتہ

” تم میں سے ہر ایک اپنے اپنے گر وہ اور جماعت کا نگہبان اور ذمہ دار ہے “

ہاں میں نے پڑھا ہے ؛

پس اس بنا پر تم بھی اپنی جماعت اور گر وہ کے ذمہ دار ہو ، جو شخص ذمہ دار اور نگہبان ہوتا ہے اس کی ذمہ داریوں اور واجبات وحقوق میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔ یا تم ان سب چیزوں کے بدلے یہ کہہ سکتے ہو کہ میں یہ فضول کام کیوں کرو ں میں کسی کے معاملات میں مدا خلت کیوں کروں یہ میرے لیے زیبا نہیں ۔ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کوئی فضول چیز نہیں ہیں اور یہ دونوں کسی کے معا ملہ میں مدا خلت بھی نہیں ، یہ تمہاری شان کے خلاف نہیں ، بلکہ تمہاری شان کے عین مطابق ہیں ۔ پس جس ذات نے تم پر نماز ، روزہ،حج اور خمس کو واجب کیا ہے اسی نے تم پر امر بالمعروف ونہی عن المنکر کو واجب قرار دیاہے ۔

سوال: لیکن میں کوئی مولوی نہیں ہوں کہ جو امر بامعروف ونہی عن المنکر کروں؟

جواب: کس نے تم سے کہا کہ امر بالعروف ونہی عن المنکر صرف مولوی کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔امر بالمعروف ونہی عن المنکر دو ایسے واجبات ہیں جو تمہارے اوپر میرے اوپر مولوی صاحب پر، طالب علم، استاد،تاجر، مزدور، ملازم ، فوجی ، ماتحت، مالدار،غریب ، عورت اور مرد سب پر واجب ہیں ۔

سوال: آپ کو میں نے فر ماتے ہوئے سناہے کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے کچھ مراتب واجب کفائی ہیں پس کیا ان دونوں کے کچھ مراتب واجب عینی بھی ہیں ۔ جیسے وجوب نماز یومیہ کہ جو واجب عینی ہے؟

جواب: ہاں ان دونوں کے کچھ مراتب واجب عینی بھی ہیں، اور وہ ایسے شخص سے فعلی وقولی اعتبار سے نارضایتی کے اظہار کا مرتبہ ہے ۔ جوواجب کو ترک کرتا ہے اور حرام کو انجام دیتا ہے ۔ کیاتم تک امیرالمنین علی علیہ السلام کا یہ قول نہیں پہنچا کہ جس میں آپ نے فر مایا :



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next