آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



غیبت کے سلسلے میں منعقد ہونے والی نشست دین کی خرابی ہوتی ہے۔پس اپنے کانوں کو غیبت کے سننے سے محفوظ رکھو، کیونکہ غیبت کرنے والا اور سننے والا دونو ں گناہ میں شریک ہیں ۔

امام محمد باقر علیہ السلام سے مروی ہے کہ:

جب کسی کے سامنے اس کے برادر مومن کی کوئی غیبت کرے اور وہ اس کی مدد نہ کرے اور اس کی طرف سے وفاع نہ کرے جب کہ وہ اس کی مدد ونصرت پر قادر بھی ہوتو خدا وند عالم دنیا وآخرت میں اس کو حقیر و ذلیل کریگا ۔

 

(۱۴) ”دنیا کی حرص اور مال سے محبت کرنا“

خدا وندعالم اپنی کتاب کریم میں ارشاد فر ماتاہے کہ:

”یاایھا الذین آمنو الاتلھکم اموالکم ولا اولادکم عن ذکراللہ ومن یفعل ذلک فاولئک ھم الخاسرون“

اے ایمان والو تم کو تمہارے اموال اور اولاد ذکر خدا سے غافل نہ کر دیں ۔ اور جوبھی ایسا کرے گا وہی تو نقصان اٹھانے والاہے ۔

خدا وند عالم فرماتاہے:

”واعلموا انما امو الکم واولادکم فتنة“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next