آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



جواب: امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے چند مراتب ہیں:

 

پہلا مرتبہ

جو شخص منکر کو انجام دیتاہے اور معروف کو ترک کر تاہے، اس سے بیزاری اور قلبی نفرت کا اظہارکر نا ہے ۔

سوال: میں کس طرح اس پر ناراضگی کا اظہار کر سکتا ہوں؟

جواب: اس کے چند طریقے ہیں ۔ اس سے اپنا رخ موڑ لینا ، اور اس سے اپنے تعلقات ختم کرنا، یا اس سے اس طرح ترش روئی سے پیش آ نا کہ اس کو معلوم ہو جائے یا اس سے ترک کلام کرنا،ان کے علاوہ اور بھی طریقے ہیں ۔

 

دوسرا مرتبہ

اپنی زبان اور قول سے اس کو امر ونہی کر نا ۔

سوال: کس طرح میں امر ونہی قول وزبان سے کر سکتا ہوں؟

جواب: چند طریقوں سے ۔ اس کام کے انجام دینے والے کو وعظ ونصیحت کرو۔خداوند عالم نے گنہگاروں کے لئے درد ناک عذاب معین کیا ہے اس کی یاد دلاؤ اور اس سے اطاعت کرنے والوں کے لیے جو عظیم ثواب مقررکیا ہے اس کا تذکرہ کرو ۔ اور اس کے انکار پر اس کو ڈراؤ ، اس کے علاوہ جو مناسب طریقے ہوں وہ اختیار کرو ۔

 



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next