آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



سوال: اگر شوہر کا اس سے یا کسی دوسری زوجہ سے فرزند ہو تو پھر کیا حکم ہے؟

جواب: زوجہ کوآٹھواں حصہ اور باقی مال دوسرے ورثاء کو ملے گا ۔میرے والد نے فرمایا میراث کے دو سرے بھی فرائض ومسا ئل ہیں جن پر فقہ کی کتا بوں میں سیر حاصل بحث ہوئی ہے، جب تم کو ضرورت پڑے تو ان کی طرف رجوع کرو ۔ اس کے اختتام میں تمہارے لئے بعض امور کی طرف اشارہ کر تا ہوں ۔

(۱) بڑے بیٹے کو باپ کے مال میں سے قرآن، انگوٹھی ، تلوار اور کپڑے (چاہے انہیں اس نے استعمال کیا ہو یا نہ کیا ہو) بغیر تقسیم کے دیئے جائیں گے اور اگر کئی قرآن اور کئی تلوار یں اور انگوٹھیاں ہیں تو بڑا لڑکا دوسرے ورثہ سے مصالحت کر لے اور یہی حکم رحل ، بندوق خنجر و غیر ہ کے متعلق بھی ہے ۔

(۲) قاتل مقتول کی میراث نہیں پائے گا جبکہ قتل جان بوجھ کر اور ناحق کیا گیا ہو لیکن اگر قتل غلطی سے ہو تو پھر مقتول کا قا تل وارث ہوگا ۔

(۳) مسلمان کافر کا وارث ہو سکتا ہے اور کافر مسلمان کا وارث نہیں ہو سکتا ۔

وقف کے بارے میں گفتگو

میں نے اپنے وا لد محترم سے وقف کے بارے میں اس طرح گفتگو کی کہ میں نے ان سے عرض کیا :

میں نجف اشرف اور کربلا مقدسہ میں ائمہ معصومین علیہم السلام کے روضوں کی زیارت کے لئے گیاتو میں نے جگہ جگہ ”وقف“کی لکھی ہوئی عبارت دیکھی ۔

دعاؤں کی کتابوں ،قرآ ن مجید،پنکھوں اور دوسری چیزوں پروقف کی عبارت جلی حروف میں لکھی ہوئی ہے

اور میں بعض دفعہ عمارتوں ، مساجد ، امام بارگاہوں ، چراغوں، پنکھوں ، اور دوسری چیزوں مثلاًپانی کے حوض اور شار ع عام پر وقف کی تحریر لکھی ہوئی دیکھتا ہوں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next