آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



سوال: لیکن میں نہیں جانتا کہ انسان کو کس طرح وصیت کرنا چاہیے ؟

جواب: تم پر مستحب ہی کہ جب تم وصیت کرو تو اس کی ابتدا ء اس وصیت سے کرو جس کو رسول اللہ (صلی الله علیه و آله وسلم) نے امام حضرت علی علیہ السلام اور مسلمین کو تعلیم کیا ۔

سوال: اور وہ کیا ہے ؟

جواب: میرے والد صاحب اٹھے اور اپنی لائبریری کی طرف گئے اور جب واپس آئے تو ان کے ہاتھ میں ایک کتاب تھی کہ جس کا نام الوسائل تھا انھوں نے اس میں سے اصل وصیت کو پڑھا جس کو رسول خدا (صلی الله علیه و آله وسلم) نے حضرت امام علی علیہ السلام اور مسلمانوں کو تعلیم فرمایاتھا جو وہ پڑھ رہے تھے میں اس کو لکھ رہا تھا کہ جو انھوں نے پڑھا اور میں آپ کے لئے نقل کر رہا ہوں ۔

الّلھم فاطر السمٰوٰت والارض عالم الغیب والشھادہ الر حمٰن الرحیم الّلھم انیّ اعھد الیک فی دارالدنیا انی ّ اشھد ان ّلاالہ الاّانت وحدک لا شریک لک وان ّالجنة حق و انّ النار حق و انّ البعث حق و الحساب حق والقدر والمیزان حق و ان الدین کما وصفت والاسلام کما شرعت وان القول کما حدثت وان القرآن کما وصفت وانک انت اللہ الحق المبین جزی اللہ محمد اخیر الجزاء وحیا محمدا وآل محمد بالسلام ۔

اللھم یا عدتی عند کربتی وصاحبی عند شدتی ویا ولی نعمتی الھی والہ آبائی لا تکلنی الی ٰ نفسی اقرب من الشر وابعد من الخیر فانس فی القبر وحشتی واجعل لی عھد ا یوم القاک منشورا

پھر انسان اپنی ضرورت کے مطابق وصیت کرے جو چاہے لکھے ۔

سوال: کس کے متعلق وصیت کی جاتی ہے ؟

جواب: اپنی اولاد کے متعلق وصیت کرے ، جو ابھی کم سن ہے ان کی حفاظت کے بارے میں وصیت کرے صلہ رحمی کے متعلق وصیت کرے ، اپنی امانت اور قرض کی ادائیگی کے سلسلہ میں وصیت کرے نماز ، روزہ ، حج میں سے جو چیزیں قضاء ہوگئی ہوں ان کے سلسلہ میں وصیت کرے ۔

اگر اپنے اموال میں سے پہلے جوخمس اور زکوٰۃ نکالنا اس پر واجب تھا اور اس کو اس نے ادانہیں کیا تو ان کو اداکرنے کی وصیت کرے ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next