آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



”ولتکن منکم امةً یّدعون الی الخیرو یا مرون بالمعروف وینھون عن المنکر واولئک ھم المفلحون“

” تم میں سے کچھ لوگ ہوں جو لوگو ں کو نیکی کی طرف بلائیں اور انہیں اچھی باتوں کا حکم دیں اور بری باتوں سے روکیں یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں“ یہ آیت پہلے بیان ہو چکی ہے، کیا تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس قول کو نہیں سنا کہ وہ ارشاد فر ماتے ہیں:

ْْلاتزال امتی بخیر ماامر وابالمعروف ، ونھواعن المنکر وتعاونوا علی البر الخ“

”جب تک میری امت اچھائی اور نیکی کا حکم کرے گی اور برا ئی سے رو کے گی اور نیکی پر ایک دوسرے کی مدد کرے گی اس وقت تک میری امت سے خیر ختم نہیں ہو گا ۔ اورجب وہ یہ کام ترک کر دے گی تو اس سے بر کتیں اٹھالی جائیں گی اور ان میں سے بعض کو بعض پر مسلط کردیا جائے گا ۔ اور ان کا زمین اور آسمان میں کوئی مدد گار نہ ہو گا“ کیا تم نے امام علی علیہ السلام کا یہ قول نہیں پڑھا:

” لاتترکو الامربالمعروف والنھی عن المنکر فیولی علیکم شرارکم ثم تد عون فلا یستجاب لکم“؟

”امر بالمعروف ونہی عن المنکر کو ترک نہ کرنا ورنہ بد کار لوگ تم پر حاکم ہوجائیں گے ۔ پھر تم ان کو بلاؤ گے تو وہ تمہاری آوا زپر لبیک نہ کہیں گے“ ”امام جعفر صادق علیہ السلام نے نے فر مایا:

” ان الامر بالمعروف والنھی عن المنکر سبیل الانبیاء ، ومنھاج الصلحاء فریضة عظیمة بھا تقام الفراض ، وتامن المذاھب ، وتحل المکا سب وترد المظالم، وتعمرالا رض، وینتصف من الاعداء ویستقیم الامر “

” امر بالمعروف ونہی عن المنکر انبیاء اور صالحین کا راستہ ہے ، یہ ایک ایسا عظیم فریضہ ہے کہ جس کے ذریعہ واجبات ادا ہوتے ہیں اور نیک راہیں محفوظ ، اور کارو بار حلال ، مظالم دور ہوتے ہیں ، زمینیں آباد ، دشمنوں سے انصاف اور مشکلات حل ہوتے ہیں“

اور نیز آپ ہی کا یہ ارشاد ہے:

” الامر بالمعروف والنھی عن المنکر خلقان من خلق اللہ، فمن نصر ھما اعزہ اللہ ومن خذ لھما خذلہ اللہ “



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next