آسان مسائل " آیه الله العظمی سیستانی" (حصہ چهارم)



” وھو الذی یقبل التو بة عن عبادہ ویعفوعن السیئا ت ویعلم ما تفعلون“

اور وہ خدا ہے جو اپنے بندوں کی تو بہ قبول کرتا ہے اور ان کی برا ئیاں کو معاف کرتا ہے اور جو کچھ تم کر تے ہووہ جانتا ہے ۔

خدا وند عالم قرآن مجید میں فرما تا ہے کہ:

” قل یا عبادی الذی اسرفواعلی انفسھم لاتقنطوامن رحمةاللہ ان اللہ یغفرالذ نوب جمیعاً انہ ھوالغفورالرحیم“

” تم کہہ دو اے میرے بندو ! کہ جنھوں نے اپنی ذات پر زیادتی کی ہے تم اللہ کی رحمت سے ما یوس نہ ہونا یقینا اللہ تمہارے سب گناہ معاف کردے گا وہ بڑا بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے“

حضرت امام محمد باقر علیہ السلام سے مروی ہے کہ آپ نے محمد بن مسلم سے فرمایا:

جب مومن گناہوں سے تو بہ کر تا ہے تو اس کے تمام گناہ بخش دیئے جاتے ہیں پس مومن کو چاہیے کہ اپنی توبہ اور مغفرت کے بعد عمل صالح بجا لائے پس تو بہ کا در وازہ مومن کیلئے کھلا ہے ۔

میں نے آپ سے عرض کیا :

اگر اس نے دوبارہ گناہ کیا پھر توبہ اور اللہ سے استغفار کی؟

تو آپ نے فرمایا ! جب بھی مومن تو بہ اور استغفار کا اعادہ کرے گا تو اللہ بھی اس کی مغفرت کا اعادہ کریگا ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 next