استاد محترم سے چند سوال



سوال٧٩: کیا یہ درست ہے کہ حدیث عشرہ مبشرہ جھوٹی اور بنو امیہ و بنو عباس کی گھڑی ہوئی احادیث میں سے ہے اس لئے کہ اگر صحیح حدیث ہوتی تو صحیح مسلم اور صحیح بخاری میں بھی اسے نقل کیا جاتا ؟

      اور اگریہ حدیث صحیح تھی تو پھر روزسقیفہ حضرت ابو بکر اور حضرت عمر Ù†Û’ اس سے استدلال کیوں نہ کیاجبکہ اس Ú©Û’ علاوہ ہر ضعیف حدیث کا سہارا لیا درحالانکہ اس حدیث سے استدلال کرنا ان Ú©Û’  مدّعا Ú©Ùˆ بہت فائدہ پہنچا سکتا تھا ØŸ

      کہا جاتا ہے کہ اس حدیث Ú©ÛŒ دو سندیں ہیں ایک میں حمید بن عبدالرحمٰن بن عوف ہے جس Ù†Û’ اس حدیث Ú©Ùˆ اپنے باپ سے نقل کیا ہے جبکہ وہ اپنے باپ Ú©ÛŒ وفات Ú©Û’ وقت ایک سال کا تھا .(Ù¥)

١۔صحیح بخاری ٤: ١١٢

٢۔تفسیر رازی ٢٢: ١٨٦و٢٦: ١٤٨                   ٣۔حوالہ سابق

٤۔صحیح بخاری ٤: ١٢٩؛ بدء الخلق ٢: ٢٤٧،طبع دارالمعرفة

٥۔تہذیب التہذیب ٣: ٤٠

اور دوسری سند میں عبداللہ بن ظالم ہے جسے امام بخاری ،ابن عدی ، عقیلی اور دوسرے علمائے رجال نے ضعیف قرار دیا ہے .( ١)

سوال ٨٠: حدیث عشرہ مبشرہ کیسے صحیح ہو سکتی ہے جبکہ اس میں تضاد پایا جاتا ہے اور اس تضاد کا مطلب یہ ہے کہ خود دین اسلام میں نعوذ باللہ تضاد موجود ہے جبکہ دو متضاد چیزوں کا جمع ہونا عقلی طور پر محال ہے (Ù¢)اس لئے کہ حضرت ابوبکر Ú©ÛŒ سیرت ،حضرت عمر سے مختلف تھی اور بعض اوقات تو ایک دوسرے Ú©ÛŒ نفی کردیتے ،اسی طرح حضرت عثمان  کا طریقہ کار تو ان دونوں سے بالکل ہی مختلف تھا اور پھر حضرت علی  کا عمل تو ان تینوں سے جد ارہا بلکہ وہ تو سیرت شیخین Ú©Ùˆ قبول ہی نہیں کرتے تھے یہی وجہ ہے کہ شورٰی میں اس شرط Ú©Ùˆ تسلیم نہ کیا (Ù£) ورنہ حضرت علی  تیسرے خلیفہ مسلمین ہوتے .

       حضرت عبدالرحمن بن عو ف Ú©ÛŒ روش ،حضرت عثمان سے الگ تھلگ اور ان سے متضاد تھی یہاں تک کہ تاآخر عمر ان سے ناراض رہے ØŒ حضرت علی  ØŒ حضرت طلحہ Ùˆ زبیر Ú©Û’ مخالف اور ان کا خون مباح سمجھتے تھے اسی طرح وہ بھی حضرت علی سے جنگ اورانہیں قتل کرنا جائز سمجھتے تھے .کیا اس Ú©Û’ باوجود بھی یہ سب لوگ عشرہ مبشّرہ ہیں اور دین پیغمبر Û– ان سب Ú©Ùˆ قبول کرتا ہے ØŸ



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 next