زندگانی حضرت محمد مصطفی(ص) قرآن کی روشنی میں



اس صحراء میں کوئی سائبان نظر نہ آتا تھا اور نہ ھی کوئی سبزہ یاگھاس صرف چند بے برگ وبار بیابانی درخت تھے جو گرمی کا سختی کے ساتھ مقابلہ کر رھے تھے کچھ لوگ انھی چند درختوں کا سھارا لئے هوئے تھے اور انهوں نے ان برہنہ درختوں پر ایک کپڑاڈال رکھا تھا اور پیغمبر کے لئے ایک سائبان سا بنا رکھا تھا لیکن گرم هوا اس سائبان کے نیچے سے گزرتی هوئی سورج کی جلانے والی گرمی کو اس سائبان کے نیچے بھی پھیلا رھی تھی۔ بھر حال ظھر کی نماز پڑھ لی گئی۔

خطبہٴ غدیر

مسلمان ارادہ کررھے تھے کہ فوراً اپنے چھوٹے چھوٹے خیموں میں جاکر پناہ لیں جو انھوں نے اپنے ساتھ اٹھارکھے تھے لیکن رسول اللہ نے انھیں آگاہ کیا کہ وہ سب کے سب خداوندتعالیٰ کا ایک نیا پیغام سننے کے لئے تیار هوں جسے ایک مفصل خطبے کے ساتھ بیان کیا جائے گا۔

جو لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم  Ø³Û’ دور تھے وہ پیغمبر کا ملکوتی چھرہ اس عظیم اجتماع میں دور سے دیکھ نھیں پارھے تھے لہٰذا اونٹوں Ú©Û’ پالانوں کا منبر بنایا گیا۔پیغمبر اس Ú©Û’ اوپر تشریف Ù„Û’ گئے۔پھلے پروردگار عالم Ú©ÛŒ حمد وثنا بجالائے اور خدا پر بھروسہ کرتے هوئے یوں خطاب فرمایا:میں عنقرب خداوندمتعال Ú©ÛŒ دعوت پر لبیک کہتے هوئے تمھارے درمیان سے جارھا هوں ،میں بھی جوابدہ هوںاورتم بھی جوابدہ هو ،تم میرے بارے میں کیا گواھی دوگے لوگوں Ù†Û’ بلند آواز میں کھا :

”ھم گواھی دیں گے کہ آپ نے فریضہٴ رسالت انجام دیا اورخیر خواھی کی ذمہ داری کو انجام دیا اور ھماری ہدایت کی راہ میں سعی و کوشش کی،خدا آپکوجزا ئے خیر دے“۔

 Ø§Ø³ Ú©Û’ بعد آپ Ù†Û’ فرمایا کیا تم لوگ خدا Ú©ÛŒ وحدانیت،میری رسالت اور روز قیامت Ú©ÛŒ حقانیت اوراس دن مردوں Ú©Û’ قبروں سے مبعوث هونے Ú©ÛŒ گواھی نھیں دیتے؟

سب نے کھا:کیوں نھیں ھم سب گواھی دیتے ھیں۔

آپ نے فرمایا: خداوندگواہ رہنا۔

آپ نے مزید فرمایا:اے لوگو ! کیا تم میری آواز سن رھے هو؟

انهوںنے کھا: جی ھاں۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 next