زندگانی حضرت محمد مصطفی(ص) قرآن کی روشنی میں



جنگ بدرکی ابتداء یھاں سے هوئی کہ مکہ والوں کا ایک اھم تجارتی قافلہ شام سے مکہ Ú©ÛŒ طرف واپس جارھا تھا اس قافلے Ú©Ùˆ مدینہ Ú©ÛŒ طرف سے گزرنا تھا اھل مکہ کا سردار ابوسفیان قافلہ کا سالار تھا اس Ú©Û’ پاس ہزار دینار کا مال تجارت تھا پیغمبر اسلام Ù†Û’ اپنے اصحاب Ú©Ùˆ اس عظیم قافلے Ú©ÛŒ طرف تیزی سے Ú©ÙˆÚ† کا Ø­Ú©Ù… دیا کہ جس Ú©Û’ پاس دشمن کا ایک بڑا سرمایہ تھا تاکہ اس سرمائے Ú©Ùˆ ضبط کرکے دشمن Ú©ÛŒ اقتصادی قوت Ú©Ùˆ سخت ضرب لگائی جائے تاکہ اس کا نقصان دشمن Ú©ÛŒ فوج Ú©Ùˆ پہنچے Û”[42]                                    

بھرحال ایک طرف ابوسفیان Ú©Ùˆ مدینہ میں اس Ú©Û’ ذریعے اس امر Ú©ÛŒ اطلاع مل گئی اور دوسری طرف اس Ù†Û’ اھل مکہ Ú©Ùˆ صورت حال Ú©ÛŒ اطلاع Ú©Û’ لئے  ایک تیز رفتار قاصد روانہ کردیا کیونکہ شام Ú©ÛŒ طرف جاتے هوئے بھی اسے اس تجارتی قافلہ Ú©ÛŒ راہ میں رکاوٹ کا اندیشہ تھا Û”

قاصد ،ابوسفیان کی نصیحت کے مطابق اس حالت میں مکہ میں داخل هوا کہ اس نے اپنے اونٹ کی ناک کوچیر دیا تھا اس کے کان کاٹ دیئے تھے ، خون ھیجان انگیز طریقہ سے اونٹ سے بہہ رھا تھا ،قاصد نے اپنی قمیض کو دونوں طرف سے پھاڑدیا تھا اونٹ کی پشت کی طرف منہ کرکے بیٹھا هوا تھا تاکہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرسکے ، مکہ میں داخل هوتے ھی اس نے چیخنا چلانا شروع کردیا :

 Ø§Û’ کا میاب وکامران لوگو! اپنے قافلے Ú©ÛŒ خبر لو، اپنے کارواں Ú©ÛŒ مدد کرو Û” لیکن مجھے امید نھیں کہ تم وقت پر پہنچ سکو ØŒ محمد اور تمھارے دین سے Ù†Ú©Ù„ جانے والے افراد قافلے پر حملے Ú©Û’ لئے Ù†Ú©Ù„ Ú†Ú©Û’ ھیں Û”

اس موقع پر پیغمبر  صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم Ú©ÛŒ پھوپھی عاتکہ بنت عبدالمطلب کا ایک عجیب وغریب خواب تھا مکہ میں زبان زد خاص وعام تھا اور لوگوں Ú©Û’ ھیجان میںاضافہ کرھا تھا Û” خواب کا ماجرایہ تھا کہ عاتکہ Ù†Û’ تین روزقبل خواب میں دیکھاکہ :

ایک شخص پکاررھا ھے کہ لوگو! اپنی قتل گاہ کی طرف جلدی چلو، اس کے بعد وہ منادی کوہ ابوقیس کی چوٹی پر چڑھ گیا اس نے پتھر کی ایک بڑی چٹان کو حرکت دی تو وہ چٹان ریزہ ریزہ هوگئی اور اس کا ایک ایک ٹکڑا قریش کے ایک ایک گھرمیں جاپڑا اور مکہ کے درے سے خون کا سیلاب جاری هوگیا ۔

عاتکہ وحشت زدہ هوکر خواب سے بیدار هوئی اور اپنے بھائی عباس کو سنایا ۔ اس طرح خواب لوگوں تک پہنچاتو وہ وحشت وپریشانی میں ڈوب گئے ۔ ابوجھل نے خواب سنا تو بولا : یہ عورت دوسرا پیغمبر ھے جو اولادعبدالمطلب میں ظاھر هوا ھے لات وعزیٰ کی قسم ھم تین دن کی مھلت دیتے ھیں اگر اتنے عرصے میں اس خواب کی تعبیر ظاھر نہ هوئی تو ھم آپس میں ایک تحریر لکھ کر اس پر دستخط کریں گے کہ بنی ھاشم قبائل عرب میں سے سب سے زیادہ جھوٹے ھیں تیسرا دن هوا تو ابوسفیان کا قاصد آپہنچا ، اس کی پکار نے تمام اھل مکہ کو ھلاکو رکھ دیا۔

 Ø§ÙˆØ± چونکہ تمام اھل مکہ کا اس قافلے میں حصہ تھا سب فوراً جمع هوگئے ابوجھل Ú©ÛŒ کمان میں ایک لشکر تیار هوا ØŒ اس میں ÛµÛ° ۹جنگجو تھے جن میں سے بعض انکے بڑے اور مشهور سردار اور بھادر تھے ۷۰۰اونٹ تھے اور Û±Û°Û°Ú¯Ú¾ÙˆÚ‘Û’ تھے لشکر مدینہ Ú©ÛŒ طرف روانہ هوگیا Û”

دوسری طرف چونکہ ابو سفیان مسلمانوں سے بچ کر نکلنا چاہتاتھا ،لہٰذا اس نے راستہ بدل دیا اور مکہ کی طرف روانہ هو گیا۔

۳۱۳وفادار ساتھی



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 next