زندگانی حضرت محمد مصطفی(ص) قرآن کی روشنی میں



اس Ú©Û’ بعد آپ Ù†Û’ خانہٴ کعبہ Ú©ÛŒ کلید Ù„Û’ کر دروازہ کھولا اور انبیاء Ú©ÛŒ ان تصویروں Ú©Ùˆ جو خانہٴ کعبہ Ú©Û’ اندر درودیوار پر بنی هوئی تھیں، محو کردیا۔ اس سریع اور شاندا رکامیابی Ú©Û’ بعد پیغمبر  صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم   Ù†Û’ خانہٴ کعبہ Ú©Û’ دروازے Ú©Û’ حلقہ میں ھاتھ ڈالا اور وھاں پر موجود اھل مکہ Ú©ÛŒ طرف رخ کرکے فرمایا:

”اب بتلاؤ تم کیا کہتے هو؟ اور تمھارا کیا خیال Ú¾Û’ کہ میںتمھارے بارے میں کیا Ø­Ú©Ù… دوں گا؟ انهوں Ù†Û’ عرض کیا: Ú¾Ù… آپ سے نیکی اور بھلائی Ú©Û’ سواراور کوئی توقع نھیںرکھتے!آپ ھمارے بزرگواربھائی اور ھمارے بزرگوار بھائی Ú©Û’ فرزند ھیں،آج آپ بر سر اقتدار آگئے ھیں، ھیں بخش دیجئے ،پیغمبر  صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم  Ú©ÛŒ آنکھوں میں آنسو ڈبڈبانے Ù„Ú¯Û’ اورمکہ Ú©Û’ لوگ بھی بلند آواز Ú©Û’ ساتھ رونے Ù„Ú¯Û’Û”

پیغمبر اکرم  صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم   Ù†Û’ فرمایا:  ”میں تمھارے بارے میں ÙˆÚ¾ÛŒ بات کہتا هوں جو میرے بھائی یوسف علیہ السلام Ù†Û’ Ú©ÛŒ تھی کہ آج تمھارے اوپر کسی قسم Ú©ÛŒ کوئی سرزنش اور ملامت نھیں Ú¾Û’ØŒ خدا تمھےں بخش دے گا،وہ الرحم الراحمین ھے“۔[92]

اور اس طرح سے آپ Ù†Û’ ان سب Ú©Ùˆ معاف کردیا اور فرمایا:  ”تم سب آزاد هو،جھاں چاهو جاسکتے هو“۔                              

آج کا دن روز رحمت ھے

پیغمبر صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم   Ù†Û’ یہ Ø­Ú©Ù… دیاتھا کہ آپ Ú©Û’ لشکری کسی سے نہ الجھیں اور بالکل کوئی خون نہ بھایا جائے۔ ایک روایت Ú©Û’ مطابق صرف Ú†Ú¾ افراد Ú©Ùˆ مستثنیٰ کیا گیا جو بہت Ú¾ÛŒ بد زبان اور خطرناک لوگ تھے۔

 ÛŒÚ¾Ø§Úº تک کہ جب آپ Ù†Û’ یہ سنا کہ لشکر اسلام Ú©Û’ علمدار”سعد بن عبادہ Ù†Û’ انتقام کا نعرہ بلند کیا Ú¾Û’ اور وہ یہ کہہ رھا Ú¾Û’ کہ:” آج انتقام کا دن ھے“ تو پیغمبر  صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم   Ù†Û’ علی علیہ السلام سے فرمایا، ”جلدی سے جاکر اس سے علم Ù„Û’ کر یہ نعرہ لگاؤ کہ:

” آج عفو وبخشش اور رحمت کا دن ھے“۔!

اور اس طرح مکہ کسی خونریزی کے بغیر فتح هوگیا،عفوورحمت اسلام کی اس کشش نے،جس کی انھیں بالکل توقع نھیں تھی،دلوں پر ایسا اثر کیا کہ لوگ گروہ در گروہ آکر مسلمان هوگئے،اس عظیم فتح کی صدا تمام جزائر عربستان میں جاپہنچی،اسلام کی شھرت ھر جگہ پھیل گئی اور مسلمانوں اور اسلام کی ھر جہت سے دھاک بیٹھ گئی ۔

 Ø¬Ø¨ پیغمبر اکرم  صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم  خانہٴ کعبہ Ú©Û’ دروازے Ú©Û’ سامنے Ú©Ú¾Ú‘Û’ هوئے تھے تو آپ Ù†Û’ فرمایا:



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 next