زندگانی حضرت محمد مصطفی(ص) قرآن کی روشنی میں



قرآن کریم نے اس کے بعد اس کی بیوی ”ام جمیل “ کی کیفیت بیان کرتے هوئے فرمایاھے :”اس کی بیوی بھی جہنم کی بھڑکتی هوئی آگ میں داخل هوگی ، جو اپنے د وش پر ایندھن اٹھاتی ھے“۔ [24]

”اور اس کی گردن میں خرماکی چھال کی رسی یا گردن بند ھے “۔[25]

”فی جیدھا حبل من مسد“

”مسد“ (بروزن حسد) اس رسی کے معنی میں ھے جو کھجور کے پتوں سے بنائی جاتی ھے ۔ بعض نے یہ کھا ھے کہ ”مسد“ وہ رسی ھے جو جہنم میں اس کی گردن میں ڈالیںگے جس میں کھجور کے پتوں جیسی سختی هوگی اور اس میں آگ کی حرارت اور لوھے کی سنگینی هوگی ۔

بعض نے یہ بھی کھا ھے کہ چونکہ بڑے لوگوں کی عورتیں اپنی شخصیت کو آلات وزیورات خصوصا ًگردن کے قیمتی زیورات سے زینت دینے میں خاص بات سمجھتی ھیں ،لہٰذا خدا قیامت میں اس مضراوروخود پسند عورت کی تحقیر کے لیے لیف خرما کا ایک گردن بند اس کی گردن میں ڈال دے گایا یہ اصلا اس کی تحقیر سے کنایہ ھے ۔

بعض Ù†Û’ یہ بھی کھا Ú¾Û’ کہ اس تعبیر Ú©Û’ بیان کرنے کا سبب یہ Ú¾Û’ کہ ” ام جمیل “ Ú©Û’ پاس جواھرات کا ایک بہت Ú¾ÛŒ قیمتی گردن بند تھااور اس Ù†Û’ یہ قسم کھائی تھی کہ وہ اسے پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم Ú©ÛŒ دشمنی میں خرچ کرے Ú¯ÛŒ لہٰذا اس Ú©Û’ اس کام Ú©Û’ بدلے میں خدا Ù†Û’ بھی اس Ú©Û’ لئے  ایسا عذاب مقرر کردیا Ú¾Û’ Û”

ابولھب کاعبرت ناک انجام

روایات میں آیا ھے کہ جنگ”بدر“اور سخت شکست کے بعد ،جو مشرکین قریش کو اٹھانی پڑی تھی ، ابولھب نے جوخود میدان جنگ میں شریک نھیں هوا تھا ،ابوسفیان کے واپس آنے پر اس ماجرے کے بارے میںسوال کیا،ابو سفیان کے قریش کے لشکر کی شکست اور سرکوبی کی کیفیت بیان کی، اس کے بعد اس نے مزید کھا :خدا کی قسم ھم نے اس جنگ میں آسمان وزمین کے درمیان ایسے سوار دیکھے ھیں جو محمد کی مدد کے لیے آئے تھے ۔

اس موقع پر” عباس “ کے ایک غلام ”ابورافع “نے کھا :میں وھاں بیٹھاهوا تھا ،میں نے اپنے ھاتھ بلند کیے اور کھا کہ وہ آسمانی فرشتے تھے ۔

اس سے ابولھب بھڑک اٹھا اور اس نے ایک زوردار تھپڑمیرے منہ پر دے مارا ، مجھے اٹھاکر زمین پر پٹخ دیا اور اپنے دل کی بھڑاس نکالنے کے لیے مجھے پیٹے چلے جارھا تھا وھاں عباس کی بیوی”ام الفضل“ بھی موجود تھی اس نے ایک چھڑی اٹھائی اور ابولھب کے سرپر دے ماری اور کھا :”کیا تونے اس کمزور آدمی کو اکیلاسمجھا ھے ؟“



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 next