زندگانی حضرت محمد مصطفی(ص) قرآن کی روشنی میں



”ان سے کہہ دو عالم کے مشرق ومغرب اللہ کے لئے ھیں وہ جسے چاہتا ھے سیدھے راستے کی ہدایت کرتا ھے“۔ [39]

تبدیلی ٴقبلہ کا راز

بیت المقدس سے خانہ کعبہ کی طرف قبلہ کی تبدیلی ان سب کے لئے اعتراض کا موجب بنی جن کا گمان تھا کہ ھر حکم کو مستقل رہنا چاہئے تھااگر ھمارے لئے ضروری تھا کہ کعبہ کی طرف نماز پڑھیں تو پھلے دن یہ حکم کیوں نہ دیا گیا اور اگر بیت المقدس مقدم ھے جو گذشتہ انبیاء کا بھی قبلہ شمار هوتا ھے توپھراسے کیوں بدلاگیا۔؟

دشمنوں کے ھاتھ بھی طعنہ زنی کا موقع آگیا، شاید وہ کہتے تھے کہ پھلے تو انبیاء ماسبق کے قبلہ کی طرف نماز پڑھتا تھا لیکن کامیابیوں کے بعد اس پر قبیلہ پرستی نے غلبہ کرلیا ھے لہٰذا اپنی قوم اور قبیلے کے قبلہ کی طرف پلٹ گیا ھے یاکہتے تھے کہ اس نے دھوکا دینے اور یهودو نصاریٰ کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنے کے لئے پھلے بیت المقدس کو قبول کرلیا اور جب یہ بات کار گرنہ هوسکی تو اب کعبہ کی طرف رخ کرلیا ھے ۔

واضح ھے کہ ایسے وسوسے اور وہ بھی ایسے معاشرے میں جھاں ابھی نور علم نہ پھیلا هو اور جھاں شرک وبت پرستی کی رسمیں موجود هوں کیسا تذبذب واضطراب پیدا کردیتے ھیں اسی لئے قرآن صراحت سے کہتا ھے کہ” یہ مومنین اورمشرکین میں امتیاز پیدا کرنے والی ایک عظیم آزمائش تھی“۔[40]

ممکن ھے کہ قبلہ کی تبدیلی کے اھم اسباب میں سے درج ذیل مسئلہ بھی هو! خانہ کعبہ اس وقت مشرکین کے بتوں کامرکز بنا هوا تھا لہٰذا حکم دیا گیا کہ مسلمان وقتی طور پر بیت المقدس کی طرف رخ کرکے نمازپڑھ لیا کریں تاکہ اس طرح مشرکین سے اپنی صفیں الگ کرسکیں۔

 Ù„یکن جب مدینہ Ú©ÛŒ طرف ہجرت Ú©Û’ بعد اسلامی حکومت وملت Ú©ÛŒ تشکیل هوگئی اور مسلمانوں Ú©ÛŒ صفیں دوسروں سے مکمل طور پر ممتاز هوگئیں تو اب یہ کیفیت برقرار رکھنا ضروری نہ رھا ،لہٰذا اس وقت کعبہ Ú©ÛŒ طرف رخ کرلیا گیا جو قدیم ترین مرکز توحید اور انبیاء کا بہت پرانا مرکز تھا Û”

ایسے میں ظاھر ھے کہ جو کعبہ کو اپنا خاندانی معنوی اور روحانی سرمایہ سمجھتے تھے بیت المقدس کی طرف نماز پڑھنا ان کے لئے مشکل تھا اور اسی طرح بیت المقدس کے بعد کعبہ کی طرف پلٹنا، لہٰذا اس میں مسلمانوں کی سخت آزمائش تھی تاکہ شرک کے جتنے آثار ان میں باقی رہ گئے تھے اس کٹھالی میں پڑکر جل جائیں اور ان کے گذشتہ شرک آلود رشتے ناتے ٹوٹ جائیں۔

 Ø¬ÛŒØ³Ø§ کہ Ú¾Ù… Ù¾Ú¾Ù„Û’ کہہ Ú†Ú©Û’ ھیں اصولی طور پر تو خدا Ú©Û’ لئے مکان نھیں Ú¾Û’ قبلہ تو صرف وحدت اور صفوں میں اتحاد کا ایک رمزھے اور اس Ú©ÛŒ تبدیلی کسی چیز کود گرگوں نھیں کرسکتی ØŒ اھم ترین امر تو خدا Ú©Û’ Ø­Ú©Ù… Ú©Û’ سامنے سر تسلیم خم کرنا Ú¾Û’ اور تعصب اورہٹ دھرمی Ú©Û’ بتوں Ú©Ùˆ توڑناھے Û”

جنگ بدر[41]



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 next