زندگانی حضرت محمد مصطفی(ص) قرآن کی روشنی میں



وحشتناک اور بھیانک تصور نے ان کی فکر پر سایہ کر رکھا ھے گویا کفر کی افواج پے درپے ان کی آنکھوں کے سامنے قطاردر قطار چلی جارھی ھیں ، ننگی تلواریں اور نیزے تانے ان پر حملہ کررھی ھیں۔

یہ بزدل جھگڑالو ، ڈرپوک منافق اپنے سائے سے بھی ڈرتے ھیں ، جب کسی گھوڑے کے ہنہنانے یا کسی اونٹ کے بلبلانے کی آواز سنتے ھیں تو مارے خوف کے لرزنے لگتے ھیں کہ شاید احزاب کے لشکر واپس آرھے ھیں ۔

اس کے بعدکہتا ھے ” اگر احزاب دوبارہ پلٹ کر آجائے تو وہ اس بات پر تیار ھیں کہ بیابان کا رخ کرلیں اور بادیہ نشین بدووٴںکے درمیان منتشر هو کر پنھاں هو جائیں ھاں، ھاں وہ چلے جائیں اور وھاں جاکر رھیں” اور ھمیشہ تمھاری خبروں کے جویا رھیں “۔[69]

ھر مسافر سے تمھاری ھر ھر پل کی خبر کے جویا رھیں ایسا نہ هوکہ کھیں احزاب ان کی جگہ قریب آجائیں اور ان کا سایہ ان کے گھر کی دیواروں پر آپڑے اور تم پر یہ احسان جتلائیں کہ وہ ھمشہ تمھاری حالت اور کیفیت کے بارے میں فکر مند تھے ۔

اور آخری جملہ میں کہتا ھے:

 â€Ø¨Ø§Ù„فرض وہ فراربھی نہ کرتے اور تمھارے درمیان Ú¾ÛŒ رہتے ØŒ پھر بھی سوائے تھوڑی سی جنگ Ú©Û’ وہ Ú©Ú†Ú¾ نہ کرپاتے“۔[70]

نہ ان کے جانے سے تم پریشان هونا اور نہ ھی ان کے موجود رہنے سے خوشی منانا، کیونکہ نہ تو ان کی قدر وقیمت ھے اور نہ ھی کوئی خاص حیثیت، بلکہ ان کا نہ هونا ان کے هونے سے بہتر ھے ۔

ان Ú©ÛŒ یھی تھوڑی سی جنگ بھی خدا کےلئے نھیں بلکہ لوگوں Ú©ÛŒ سرزنش اور ملامت Ú©Û’ خوف اور ظاھرداری یاریاکاری کےلئے Ú¾Û’ کیونکہ اگر خدا Ú©Û’ لئے هوتی تو اس Ú©ÛŒ کوئی حدو انتھا نہ هوتی اور جب تک جان میں جان هوتی وہ اس میدان میں ÚˆÙ¹Û’ رہتے Û”                        

جنگ احزاب میں سچے مومنین کا کردار

اب تک مختلف گر وهوںاور ان کے جنگ احزاب میں کارناموں کے بارے میں گفتگو هورھی تھی جن میں ضعیف الایمان مسلمان ، منافق، کفر ونفاق کے سرغنے اور جہد سے روکنے والے شامل ھیں ۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 next