زندگانی حضرت محمد مصطفی(ص) قرآن کی روشنی میں



 Ø§Ø³ میں Ú¾Û’ کہ امام علی بن موسیٰ رضا علیہ السلام Ù†Û’ فرمایا:

”خدا نے اپنے پاک بندوں کو آیت مباھلہ میں مشخص کردیا ھے اور اپنے پیغمبر کو حکم دیا ھے:

”فمن حاجک فیہ من بعد ما جاء ک من العلم فقل۔۔۔“

اس آیت کے نزول کے بعد پیغمبر ،علی (ع) ،فاطمہ(ع)،حسن(ع)،اور حسین(ع) کو اپنے ساتھ مباھلہ کے لئے لے گئے اور یہ ایسی خصوصیت اور اعزاز ھے کہ جس میں کوئی شخص اھل بیت علیھم السلام پر سبقت حاصل نھیں کرسکا اور یہ ایسی منزلت ھے جھاں تک کوئی شخص بھی نھیں پہنچ سکا اور یہ ایسا شرف ھے جسے ان سے پھلے کوئی حاصل نھیں کرسکا“۔

تفسیر”برھان“،”بحارالانوار“اور تفسیر”عیاشی“میں بھی اس مضمون کی بہت سی روایات نقل هوئی ھیں جو تمام اس امر کی حکایت کرتی ھیں کہ مندرجہ بالا آیت”اھل بیت“علیھم السلام کے حق میں نازل هوئی ھے۔

زینب سے آنحضرت (ص)  Ú©ÛŒ شادی[117]

زمانہٴ بعثت سے پھلے اور اس کے بعد جب کہ حضرت خدیجة الکبریٰ(ع) نے پیغمبر اسلام سے شادی کی تو حضرت خدیجہ (ع) نے ”زید“ نامی ایک غلام خریدا،جسے بعد میں آنحضرت کو ھبہ کردیا۔

آپ Ù†Û’ اسے آزاد کردیا۔ چونکہ اس Ú©Û’ قبیلے Ù†Û’ اسے اپنے سے جدا کردیا تھا،لہٰذا رسول رحمت   Ù†Û’ اسے اپنا بیٹا بنالیا تھا،جسے اصطلاح میں”تبنّی“ کہتے ھیں۔

ظهور اسلام کے بعد زید مخلص مسلمان هوگیا اور اسلام کے ھر اول دستے میں شامل هوگئے اور اسلام میں ایک ممتاز مقام حاصل کرلیا۔ آخر میں جنگ موتہ میں ایک مرتبہ لشکر اسلام کے کمانڈر بھی مقرر هوئے اور اسی جنگ میں شربت شھادت نوش کیا۔

جب سرکار رسالت صلی اللہ علیہ Ùˆ آلہ Ùˆ سلم  Ù†Û’ زید کا عقد کرنا چاھا تو اپنی پھوپھی زاد،بہن زینب  بنت حجش “بنت امیہ بنت عبد المطلب سے اس Ú©Û’ لئے خواستگاری کی۔ زینب Ù†Û’ Ù¾Ú¾Ù„Û’ تو یہ خیال کیا کہ آنحضرت اپنے لئے اسے انتخاب کرناچاہتے ھیں۔لہٰذا وہ خوش هوگئی اور رضا مندی کا اظھار کردیا،لیکن بعدمیں جب اسے پتہ چلا کہ آپ Ú©ÛŒ یہ خواستگاری تو زید Ú©Û’ لئے تھی تو سخت پریشان هوئیںاور انکار کردیا Û” اس Ú©Û’ بھائی عبداللہ Ù†Û’ بھی اس چیز Ú©ÛŒ سخت مخالفت کی۔



back 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47 48 49 50 51 52 53 54 55 56 57 58 59 60 61 62 63 64 65 66 67 68 69 70 71 72 73 74 75 76 77 78 79 80 81 82 83 84 85 86 87 88 89 90 91 92 93 94 95 96 97 98 99 100 101 102 103 104 105 106 107 108 109 110 111 112 113 114 115 116 117 118 119 120 121 122 123 124 125 126 127 128 129 130 131 132 next